عمران خان نے ایک بار پھر استعفی کا مطالبہ کردیا

Jun 07, 2017

Pti Talk Pkg 07-06

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Pti-Talk-Pkg-07-06.mp4"][/video]

اسلام آباد: عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا، جہانگیر ترین کہتے ہیں وزیراعظم کی موجودگی میں تحقیقات مکمل نہیں ہوسکتی، فواد چوہدری اور شفقت محمود کا بھی کہنا ہے کہ پہلی بار شریف خاندان کا احتساب ہورہا ہے اس لیے آنسو نکل آئے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تمام ادارے نوازشریف کے ماتحت ہیں، جے آئی ٹی ایسے ماحول میں کام نہیں کرسکتی واضح ہوگیا نوازشریف کا استعفی ضروری ہے۔

جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم موجود رہیں گے تو تحقیقات مکمل نہیں ہوگی، نوازشریف ہمارے یا کسی اور کہنے پر کرسی نہیں چھوڑے گا، سپریم کورٹ حکم جاری کرے کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ احتساب روکنے کے لیے نئے نئے ڈرامے کیے جا رہے ہیں، نہال ہاشمی اور شہبازشریف کی باتیں مختلف ڈرامے ہیں، سارے معاملے کو متنازع بنانے کی کوشش ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے ہاتھ پاؤں پھول چکے ہیں، گھبراہٹ کی وجہ یہ ہے پہلی بار ہو رہا ہے، آنسو تھمنے کا نام نہیں لے رہے، جب مٹھائیاں بانٹ رہے تھے تو کہا تھا فیصلہ پڑھ لو۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سماء

IMRAN KHAN

JAHANGIR TAREEN

JIT

pm nawaz

Fawad chudhary

Tabool ads will show in this div