سیب کے سرکے سے ذیابیطس کا علاج کریں
ایروزونا : امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سیب کا سرکہ ذیابیطس کے علاج اور وزن کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سیب کا سرکہ ذیابیطس کے علاج اور وزن کم کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکا میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر گزشتہ 10 برس سے اس سرکے پر تحقیق کررہی ہیں۔قبل ازیں جاپانی ماہرین نے بھی انکشاف کیا تھا کہ اگر دن میں 2 مرتبہ ہلکی شدت والے سیب کے سرکے کے 2،2 چمچے پی لیے جائیں تو اس سے 12 ہفتوں میں 2 سے 3 کلوگرام وزن کم کیا جاسکتا ہے۔


ان کا مشورہ ہے کہ سرکہ پینے سے قبل اس میں تھوڑا پانی ملاکر اس کی شدت کو کم کیا جائے کیونکہ خالص سرکہ معدے اور حلق کو متاثر کرسکتا ہے۔ سماء