انکوائری کمیشن کافیصلہ نہ آنےتک عمران خان کاقومی اسمبلی نہ جانےکااعلان

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں تمام جماعتوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ دھاندلی ہوئی ہے، ہمارے دھرنے کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا،جوڈیشل کمیشن کی وجہ سے چیزیں سامنے آرہی ہیں، کپتان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا قبول کریں گے، مگر جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے تک قومی اسمبلی نہیں جاؤں گا۔

جوڈیشل کمیشن میں جمع کرائی گئی رپورٹ سے متعلق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے چار مرتبہ بیان بدلا، 20ہزار کے قریب فارم پندرہ تھیلوں میں موجود نہیں، چھ ہزار آٹھ سو ستر تھیلے کھلے ہوئے تھے، اس کا مطلب ہے ڈھائی کروڑ بیلٹ کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں، ایک کروڑ سے زائد اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 149 حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے، 149میں سے صرف چھ حلقے پی ٹی آئی کے تھے، اگر پندرہ فارم غائب ہیں تو کیسے معلوم ہوگا کتنے بیلٹ غیر استعمال شدہ ہیں، ووٹوں کی تصدیق کا ایک طریقہ فارم پندرہ تھا، اب فارم 15 بڑی تعداد میں غائب ہیں، ووٹوں کی تصدیق کا دوسرا طریقہ انگھوٹوں کے نشانات کی تصدیق تھا، نواز شریف کی تقریر کے بعد آر ایم ایس سسٹم بند ہوگیا۔

عام انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ سب جماعتیں کہتی ہے دھاندلی ہوئی ہے، ہمارے دھرنے کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا، جوڈیشل کمیشن کی وجہ سے چیزیں سامنے آرہی ہیں، جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا قبول کریں گے، جوڈیشل کمیشن کافیصلہ آنےتک قومی اسمبلی نہیں جاؤں گا۔

کپتان نے ایک بار پھر نجومی بن کر پیش گوئی کر ڈالی کہ رواں سال 2015 عام انتخابات کا سال ہے، انشا اللہ اس دفعہ شفاف الیکشن ہونگے، سعد رفیق کے حلقہ سے75 فیصد فارم پندرہ غائب ہیں، خود اندازہ لگالیں فائدہ کس پارٹی کو ہوا، نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بننا تھا، نجم سیٹھی کو اپنی بھانجی کو بھی ایم پی اے بنوانا تھا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ کل سے این اے122کی پھر سماعت ہو رہی ہے، جج سے گزارش ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔ سماء

PTI

KPK

PUNJAB

IMRAN KHAN

ELECTION COMMISSION

BANI GALA

IK

tribunal

PAKISTAN TEHREEK INSAF

Tabool ads will show in this div