میئر کراچی کے سندھ کے بجٹ پر تحفظات
کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت کے پیش کردہ بجٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں کراچی کا اللہ ہی حافظ ہے۔
میئر کراچی نے ملیر 15 پر روڈ کی تعمیر کا جائزہ لیا، کام کا معائنہ کیا اور سندھ حکومت کے بجٹ پر خوب بھڑاس نکالی۔ وسیم اختر نے سندھ حکومت کو کراچی کی تباہی کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر قائد پورے ملک کو پالتا ہے لیکن بدلے میں کراچی اور اس کے شہریوں کے ساتھ انصاف نہیں ہوتا۔ سماء