جنوبی افریقا سے مقابلہ، ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

MATCH PREVIEW PKG 06-06

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/MATCH-PREVIEW-PKG-06-06.mp4"][/video]

لندن : چيمپئنز ٹرافی ميں پاکستان کل اپنا دوسرا ميچ جنوبی افريقہ کیخلاف برمنگھم ميں کھيلے گا، ٹيم ميں 2 تبديليوں کا فيصلہ کيا گيا ہے، انجرڈ وہاب ریاض کی جگہ رومان رئیس پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

پہلے ہی ميچ ميں شرمناک شکست کے بعد شاہينوں کو اب نئے اور کڑے امتحان کا سامنا ہے، برمنگھم ميں عالمی نمبر ون جنوبی افریقا سے ٹکراؤ ہوگا، ايک طرف رنز اگلتے دی ویلیئرز اور آملا کے بيٹ ہوں گے، تو دوسری جانب ہوش اڑاتے ربادا، مورکل اور مورس ہوں گے۔

ايسے ميں شکست کے صدمے سے چور سرفراز اليون کیلئے مقابلہ کسی صورت آسان نہيں، بڑے اور اہم  ميچ ميں احمد شہزاد کی جگہ فخر زمان جب کہ وہاب رياض کی جگہ جنيد خان ليں گے، پاکستانی اننگ کا آغاز اظہر علی اور فخر زمان کريں گے۔ سماء

ENGLAND

newzealand

CT2017

Tabool ads will show in this div