نواز شریف چاہتے ہیں فوج انہیں نکال دے، شیخ رشید

Jun 06, 2017

Sheikh Rasheed SOT 06-06

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Sheikh-Rasheed-SOT-06-06.mp4"][/video]

راولپنڈی : عوامی مسلم ليگ کے سربراہ شيخ رشيد احمد کہتے ہيں جے آئی ٹی کو سازش کے تحت بدنام کیا جارہا ہے، نواز شریف چاہتے ہیں فوج انہیں نکالے اور عدلیہ ان کیخلاف فیصلہ نہ دے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک بیان میں ن لیگ پر کڑی تنقید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کو سازش کے تحت بدنام کیا جارہا ہے، نواز شریف چاہتے ہیں فوج انہیں نکالے، ڈان ليکس کے اثرات ختم نہيں ہوئے، يہ نہال ہاشمی جیسے لوگوں کو اپنی جیبوں میں رکھتے ہیں۔

وہ بولے کہ نواز شریف کی ہدایت پر کلبھوشن کیس کمزور طریقے سے لڑا گیا، نواز شريف کی ضياء کے سوا کسی جنرل سے نہيں بنی، ضياء کا بيٹا آج کس حال ميں ہے تبصرہ نہيں کرسکتا۔ سماء

IMRAN KHAN

JIT

SHAIKH RASHEED

SHARIF FAMILY

Panama

GODFATHER

Nazar Gondal

Tabool ads will show in this div