برطانوی اپوزیشن لیڈر کا ٹیریزامے سے استعفے کا مطالبہ

Jun 06, 2017
[video width="1280" height="720" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Jeremy-Corbyn-calls-for-Theresa-May-to-resign-as-Prime-Minis.mp4"][/video]

Theresa-May-Getty لندن : برطانیہ میں تین ماہ میں تین دہشت گرد حملوں کے بعد اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے وزیراعظم ٹیریزامے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق لندن حملوں کے بعد برطانوی وزیراعظم ٹیریزامے پر دیگر جماعتوں کی جانب سے دباؤ میں اضافہ ہوگیا، اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے وزیر اعظم ٹیریزامے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن کا کہنا ہے کہ جب وزیراعظم ٹیریزامے وزیرداخلہ تھیں تو انہوں نے انگلینڈ اور ویلز میں پولیس کی تعداد میں 20 ہزار کی کمی کی تھی۔

پولیس اہلکاروں کی تعداد میں کمی پر متعدد بار سوالات پر ٹریزا مے نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔ لندن میں حالیہ دھماکوں کے بعد جیرمی کوربن کہتے ہیں کہ ٹیریزامے مستعفی ہو جائیں کیونکہ بہت سے ذمےدار افراد ٹیریزا مے کے ریکارڈ سے بہت پریشان ہیں۔ سماء

RESIGNATION

UK PM

Thresa May

Jeremy Corbyn

London attacks

Tabool ads will show in this div