شکست کا اسکرپٹ کس نے لکھا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

Team meeting PKG 05-06

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ، روایتی حریف بھارت سے کیوں ہارا؟ ٹيم ميٹنگ کي اندروني کہاني سامنے آگئي ۔ شکست کے بعد ہونے والی ٹیم میٹنگ میں کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ میچ ہار گئے ہیں تو کوئی بات نہی۔ سینئرز ،کپتان سرفراز احمد کو مشورہ نہ ديں۔ میٹنگ میں کپتان سمیت کسی کھلاڑی کو بولنے نہ دیاگیا۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف شرمناک کارکردگي کے بعد ہونے والي ٹيم ميٹنگ کوچ مکي آرتھر نے صرف بارہ منٹ ميں ختم کردي ۔ کسي کھلاڑي کو بولنے نہ ديا اورخود بولے کہ بھارت سے ہارگئے تو کوئي بات نہيں، جو ہوا سو ہوا ۔ کوچ کے مطابق کوئي کھلاڑي دوسرے پر انگلي نہ اٹھائے ، سینئرز سرفراز کو مشورہ نہ ديں کیونکہ يہ حق صرف کوچ کا ہے ۔

پاکستاني اسکواڈ ميں شامل کھلاڑي حيران ہيں کہ ميچ سے پہلے طے ہوا ٹاس جيتا تو بيٹنگ کريں گے پھر پہلے فیلڈنگ کا فيصلہ کيسے ہوا؟ اور تو اور کوچ مکی آرتھر نے وہاب رياض کو کھلانے کے فیصلے پر بھي کسي کو اعتماد ميں نہ ليا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عماد وسيم کو ابتدائي اوورز بھي ہيڈ کوچ کو خوش کرنے کيليے ديے گئے ۔ خاص بات يہ ہے کہ عماد وسيم  ،وہاب رياض اور بابر اعظم کو ٹيم ميں کوچ کے لاڈلے کا درجہ حاصل ہے۔ سماء

MICKEY ARTHUR

Tabool ads will show in this div