ڈاکٹرعاصم کے ارمانوں پانی پِھر گیا

Jun 05, 2017

DR ASIM ECL CASE NEW PKG 03-05 ALI کراچی : ڈاکٹرعاصم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ مل سکی، سندھ ہائی کورٹ نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست مسترد کردی ۔

ڈاکٹرعاصم کے ارمانوں پانی پِھر گیا دو دفعہ جہاز کے ٹکٹ بھی کٹوائے مگرسندھ ہائیکورٹ نے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی، ڈاکٹرعاصم نے طبی بنیادوں پر اجازت کی استدعا کی تھی ۔

عدالت نے قرار دیا کہ کسی آئینی درخواست کا فیصلہ دوسری درخواست کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جاسکتا،ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا حکم ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے دیا تھا فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ ہی کا کوئی اور بینچ درخواست نہیں سن سکتا ۔

ڈاکٹرعاصم کے وکلا نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا، دو ججز میں اختلاف کے بعد ریفری جج نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور کی تھی ۔ سماء

ECL

Dr Asim Hussain Arrest

Tabool ads will show in this div