ہرمسئلےکاحل ہڑتال نہیں،متحدہ غریبوں کی دیہاڑی پرلات نہ مارے،چوہدری

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کراچی میں ہڑتال کے اعلان پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے، وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا، ہر مسئلے پر ہڑتال یا دھرنا دینا مناسب نہیں، ایم کیو ایم کو چاہیے کہ غریبوں کی دیہاڑی پر لات نہ مارے۔

ٹیکسلا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی ہڑتال سے متعلق زیراعظم کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا، عوامی مسائل کے حل کا بہترین فورم اسمبلیاں ہیں۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن ہوگا تو پورا ملک ترقی کرے گا، فیشن بن چکا ہے کہ ہر مسئلے کا حل ہڑتال اور دھرنے میں ڈھونڈا جاتا ہے، چوہدری نثار نے کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز کی تعریف کی اور کہا کہ رینجرز نے جان کی بازی لگا کر شہرقائد میں امن قائم کیا ہے، امید ہے کہ صوبائی حکومت ڈی جی رینجرز کی رپورٹ کی روشنی میں امن و امان کیلئے اقدامات کرے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں وزارت داخلہ کی توجہ بین الاقومی این جی اوز پر مرکوز ہے، دوسرے مرحلے میں ملکی این جی اوز ضابطے میں لائیں گے، غلط کام کرنے والوں کے راستے میں رکاوٹ ضرور ڈالیں گے۔ سماء

PM

PERVEZ RASHEED

INFORMATION MINISTER

PTI

ALLEGATIONS

terrorists

RANGER

federal minister

prime minister nawaz sharif

press conference

illegal

save the children

lizard

Tabool ads will show in this div