آریانا گرانڈی کی مانچسٹر حملے کے زخمیوں کی عیادت

1422

لندن :  امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈی نے مانچسٹر حملے میں زخمی ہونے والے مداحوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر مداحوں نے آریانا کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی راک اسٹار آریانا گرانڈی نے مانچسٹر میں زخمی ہونے والے مداحوں کی رائل مانچسٹر چلڈرن اسپتال میں اچانک عیادت کی۔ وہ بینیفٹ کنسٹرٹ سے ایک روز قبل اپنے ننھے زخمی مداحوں کی طبیعت کا پوچھنے کیلئے اسپتال پہنچیں۔

آریانا جمعہ کو واپس برطانیہ آئیں، جہاں اتوار کو اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ میں انہوں نے بینیفٹ کنسٹرٹ میں شرکت کرنی ہے۔ اس کانسرٹ میں دیگر معروف ناموں میں جسٹس ہیر، کیٹی پیری، کولڈ پلے، ملی سائرس اور ٹیک ویٹ بھی شامل ہیں۔

کنسٹرٹ کا مقصد مانچسٹر حملے میں ہلاک  افراد اور زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے فنڈز جمع کرنا ہے۔ آریانا گرانڈی نے اسپتال میں زخمی بچوں کی عیادت کی، جس پر وہ حیران اور خوش ہوئے۔

1271

چودہ سالہ ایوی ملز نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں آریانا سے مل رہی ہوں۔ اسٹار نے اس دورے میں نرسز اور اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ ایوی ملز سے ملکہ برطانیہ نے بھی25مئی کو دورے میں ملاقات کی تھی۔ سماء

2499

fund raising

Ariana Grande

hospital visit

Tabool ads will show in this div