کھلاڑیوں نے ناقص فیلڈنگ کی، مکی آرتھر
برمنگھم: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ہم انڈیا پر پریشر نہیں ڈال سکے جو ضروری تھا۔
چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف شکست پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ناقص فیلڈنگ کی،جنید خان فٹ نہیں تھے اس لیے نہیں کھیلے ۔
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض مکمل فٹ تھے مگر کارکردگی نہیں دکھائی، وہاب ریاض کو کھلانے کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، مایوسی ہوئی ٹیم آئندہ بہتر کارکردگی دکھائے گی۔
پاکستانی کوچ کا کہنا تھا کہ ہم انڈیا پر پریشر نہیں ڈال سکے جو ضروری تھا، کھلاڑیوں نے بارہ دن سخت محنت اور ٹریننگ کی۔ سماء
ODI
IndvsPak
Champions Trophy 2017
Kashmiri Protest
Ten sports
D/L
تبولا
Tabool ads will show in this div