کھلاڑیوں نے ناقص فیلڈنگ کی، مکی آرتھر

Jun 05, 2017

MICKEY ARTHUR PKG 12-12 IRSHAD

برمنگھم: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ہم انڈیا پر پریشر نہیں ڈال سکے جو ضروری تھا۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف شکست پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ناقص  فیلڈنگ کی،جنید خان فٹ نہیں تھے اس لیے نہیں کھیلے ۔

 مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض مکمل فٹ تھے مگر کارکردگی نہیں دکھائی، وہاب ریاض کو کھلانے کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، مایوسی ہوئی ٹیم آئندہ بہتر کارکردگی دکھائے گی۔

پاکستانی کوچ کا کہنا تھا کہ ہم انڈیا پر پریشر نہیں ڈال سکے جو ضروری تھا، کھلاڑیوں نے بارہ دن سخت محنت اور ٹریننگ کی۔ سماء

ODI

IndvsPak

Champions Trophy 2017

Kashmiri Protest

Ten sports

D/L

Tabool ads will show in this div