مشیرخارجہ نے افغانستان کے الزامات مسترد کردیئے

sartaj

اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کابل دھماکے سے متعلق افغانستان کے الزامات مسترد کردیئے، کہتےہیں کہ افغانستان کو شدید اندرونی چیلنجز در پیش ہیں، پرامن،خوشحال اور مستحکم پڑوسی پاکستان کے مفاد میں ہے۔

اپنے ایک بیان میں مشیرخارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے اندراور باہربعض عناصرپاکستان پرالزمات لگارہےہیں۔ الزام تراشی کرنے والوں کوافغانستان کےامن واستحکام سےکوئی دلچسپی نہیں۔ پرامن،خوشحال اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کاشکار پاکستان اپنے افغان بھائیوں کے دکھ کوسمجھتاہے، افغانستان میں منشیات کی رقم دہشتگردی کیلئےاستعمال کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کابل دھماکےکی شفاف تحقیقات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ سماء

sartaj aziz

Adviser on Foreign Affairs Sartaj Aziz

Tabool ads will show in this div