پاک بھارت معرکہ، ٹویٹر کا ٹاپ ٹرینڈ
کراچی : برمنگھم معرکہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع، پاک بھارت میچ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، شائقین پاکستانی بولرز پر برستے رہے، جیت کیلئے بارش کی دعائیں مانگتے رہے۔
پاک بھارت کرکٹ کی جنگ کا محاذ سوشل میڈیا پر بھی گرم رہا، پاکستانی شائقین اپنے ہی بولرز پر باؤنسر برساتے رہے، کسی نے وہاب ریاض کو بھارت کا بہترین بولر قرار دیا تو کسی نے 8 اوورز میں 87 رنز دینے پر چیمپئنز ٹرافی کا مہنگا ترین بولر کہا۔
کئی شائقین نے ہمت نہ ہاری کہا بیٹنگ پچ ہے، کچھ بھی ہوسکتا ہے، بار بار بارش پر بھی شائقین کافی ناراض نظر آئے، ایک نے تو چیمپئنز ٹرافی کیلئے برطانیہ کے انتخاب پر آئی سی سی کیلئے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔
ٹویٹر پر کسی نے کہا آج تو آسمان کو بھی عماد وسیم کے ہیئر اسٹائل پر رونا آرہا ہے۔ ایک نے لکھا اے ابر کرم آج اتنا برس، اتنا برس کے یہ کھیل نہ سکیں۔ سماء