ہیضہ کی وباء 5 لاکھ بچوں کو نگل گئی

3

لندن : دنیا بھر میں ہیضہ کی وباء سے ایک سال کے دوران 5 لاکھ بچے لقمہ اجل بن گئے۔

برطانوی تحقیقاتی جرنل نے سال 2015ء کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق دنیا بھر میں ایک سال کے دوران ہیضہ سے 5 لاکھ بچے لقمہ اجل بنے۔

رپورٹ کے مطابق جن ممالک میں سب سے زیادہ بچے ہیضہ کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے، ان میں افریقی ممالک چاڈ اور نائیجر شامل ہیں، سال 2005ء سے 2015ء کے دوران ہیضہ سے ہونے والی اموات میں 34 فیصد کمی آئی تھی۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ہیضہ دنیا بھر میں بچوں کی اموات کی وجوہات میں چوتھا بڑا مرض ہے۔ اے پی پی

HEALTH

Children Death

World Report

Tabool ads will show in this div