محمد عامر اور وہاب ریاض انجرڈ

India v Pakistan - ICC Champions Trophy

برمنگھم : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کے 2 فاسٹ بولرز محمد عامر اور وہاب ریاض بھارت کیخلاف میچ کے دوران انجری مسائل کا شکار ہوگئے، دونوں ہی پنے مقررہ 10 اوورز پورے نہیں کرسکے۔

برمنگھم میں بھارت کیخلاف کھیلے گئے میچ میں بھارتی اننگز کے 44 ویں اوور کی پہلی گیند کرانے کے بعد عامر نے پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی، ٹیم فزیو نے گراﺅنڈ میں آکر ان کا معائنہ کیا تاہم وہ اپنا اوور مکمل نہ کرا سکے، ان کی جگہ وہاب ریاض نے بولنگ کی۔

1j

میچ کے 46 ویں اوور کی پانچویں گیند کے بعد وہاب ریاض بھی گراﺅنڈ میں لیٹ گئے، ٹیم فزیو نے معائنے کے بعد انہیں بھی فیلڈ چھوڑنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کے مطابق عامر پنڈلی اور وہاب ریاض ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ سماء / اے پی پی پی

ODI

IndvsPak

Champions Trophy 2017

Ten sports

D/L

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div