چیمپئنز ٹرافی : بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 324 رنز کا ہدف

ایبجسٹن : چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 324 رنز کا ہدف دیا ہے، روہت شرما، ویرات کوہلی اور یوراج سنگھ نے نصف سنچریاں اسکور کیں، بارش کے باعث میچ 48 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، بارش سے متاثرہ میچ میں بھارت نے 48 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے، روہت شرما، شیکھر دھون، کوہلی اور یوراج سنگھ نےنصف سنچریاں اسکور کیں۔ ڈک ورتھ قانون کے تحت پاکستان کو جیت کیلئے 324 رنز کا ہدف ملا۔

چیمپئنزٹرافی میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا اہم میچ پہلی بار دسویں اوور کی پانچویں گیند پربارش کے باعث روکا گیا، تاہم کچھ دیر بعد کھیل دوبارہ شروع کردیا گیا، دوسری بار کھیل بارش کے باعث روکا گیا تو 33 اوورز کا کھیل ہوچکا تھا اور بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 173 رنز بنالئے تھے، دوبارہ کھیل کا آغاز ہوا تو میچ 48 اوورز تک محدود کردیا گیا۔
بھارتی اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہر کرتے ہوئے ٹیم کو 136 رنز کا آغاز فراہم کیا، شیکھر دھون کو شادار خان کی گیند پر اظہر علی نے کیچ لے کر پویلین کی راہ دکھائی، وہ 65 گیندوں پر 6 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 68 رنز بنائے، کوہلی کی جانب سے قریب کا رن لینے کی کوشش میں مہنگی پڑ گئی، روہت شرما 91 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 119 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد یوراج سنگھ کریز پر آئے، ویرات کوہلی اور یوراج کے درمیان 93 رنز کی شراکت قائم ہوئی، لیفٹ ہینڈر بیٹسمین کو شاداب خان کی گیند پر حسن علی کے ہاتھ کیچ ڈراپ ہونے پر ایک اور چانس ملا، جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 32 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
ویرات کوہلی ابتداء میں آؤٹ آف فارم نظر آئے تاہم پاکستانی فیلڈرز نے ان کا کیچ چھوڑ کر انہیں بھی ایک موقع دیا جس کے بعد بھارتی کپتان نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور اختتامی اوورز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ 319 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، وہ 68 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ، ہاردک پانڈیا نے بھی کپتان کا ساتھ نبھاتے ہوئے آخری اوور میں 3 چھکے جڑ دیئے، وہ 6 گیندوں پر 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 10 اوورز میں 52 رنز کے بدلے ایک اور حسن علی نے 10 اوورز میں 70 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
وہاب ریاض 8.4 اوورز میں 87 رنز دے کر مہنگے ترین بولرز رہے، عماد وسیم نے 9.1 اوورز میں 66 اور محمد عامر نے 8.1 اوورز میں 32 رنز دیے تاہم انہیں کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ محمد عامر اور وہاب ریاض ان فٹ ہونے کے باعث پورے اوورز نہ کرسکے۔
حسن علی کے 45 ویں اوور میں یوراج اور ویرات نے 17 رنز بٹورے جبکہ وہاب ریاض کے 46 ویں اوور میں 21 رنز بنے، بھارتی بلے بازوں نے حسن علی کے 47 ویں اوور میں 11 اور عماد وسیم کے 48 ویں اوور میں 3 چھکوں کے ساتھ 23 رنز سمیٹے۔
بارہواں اوور عماد وسیم نے اوور کی پہلی3 گیندوں پر سنگل سنگل، تین رنز دیے۔ روہت شرما، 43 گیندوں پر 30 رنز شیکھر دھون، 30 گیندوں پر23 رنز
گیارہواں اوور حسن علی نے 5 رن دیے ، چوتھی گیند نو بال تھی۔ روہت شرما 39 گیندوں پر 29 رنز شیکھر دھون، 28 گیندوں پر 21 رنز
بارش رکنے کے بعد عماد وسیم نے دسویں اوور کی آخری گیند کرائی جو خالی گئی
دسویں اوور کی پانچویں گیند پر میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔
? Rain has stopped play here at Edgbaston with India 46-0 after 9.5 overs. #INDvPAK #CT17 pic.twitter.com/bvlk4MKnmV
— ICC (@ICC) June 4, 2017
دسواں اوور عماد وسیم نے پہلی گیند پر 4 رنز، دوسری پر 3، چوتھی اور پانچویں پر ایک ایک رن دیا۔ روہت شرما، 34 گیندوں پر 25 رنز شیکھر دھون، 25 گیندوں پر 20 رنز
نواں اوور فاسٹ بالرحسن علی نے 5 رنز دیے۔ تیسری گیند پر ایک اور چوتھی پر 4 رنز بنے۔، روہت شرما، 32 گیندوں پر 24 رنز شیکھر دھون،22 گیندوں پر 12 رنز
آٹھواں اوور عمادوسیم نے 4 رنز دیے۔ پہلی اور دوسری گیند پر ایک ایک رن، تیسری پر 2 اور چوتھی پر ایک رن بنا روہت شرما، 29 گیندوں پر 20 رنز شیکھر دھون، 19 گیندوں پر 11 رنز
ساتواں اوور محمد عامر نے 6 رنز دیے۔ پہلی گیند پر 4 رنز ، چوتھی اور پانچویں گیند پر ایک ایک رن روہت شرما، 26 گیندوں پر 19 رنز شیکھر دھون، 16 گیندوں پر 7 رنز
چھٹا اوور عماد وسیم نے چھ رنز دیے۔ تیسری گیند پر4 رنز، چوتھی اور پانچویں گیند پر ایک ، ایک رن بنا روہت شرما، 22 گیندوں پر 14 رنز شیکھر دھون، 14 گیندوں پر 6 رنز
پانچواں اوور محمد عامر نے چھ رنز دیے۔ اوور کی دوسری گیند پر چوکا اور تیسری، چوتھی گیند پر ایک ایک رن بنا روہت شرما، 20 گیندوں پر 9 رنز شیکھر دھون، 10 گیندوں پر 5 رنز
چوتھا اوور عماد وسیم نے اوور کی پہلی ، دوسری، چوتھی اور چھٹی گیند پر ایک ایک رن دیا۔ روہت شرما، 15 گیندوں پر 4 رنز شیکھر دھون، 9 گیندوں پر 4 رن
تیسرا اوور محمد عامر نےتیسرے اوور کی دوسری گیند پر 2 رنز دیے۔ روہت شرما، 12 گیندوں پر 2 رنز شیکھر دھون ، 6 گیندوں پر 2 رنز
دوسرا اوور دوسرا اوور اسپنرعماد وسیم نے کرایا۔ پہلی بال پر 2 رنز بنے۔ دوسری بال وائیڈ رہی۔ بقیہ چاروں گیندوں پر کوئی رن نہیں بنا۔ روہت شرما، 6 گیندوں پر کوئی رن نہیں بنایا۔ شیکھر دھون ، 6 گیندوں پر 2 رنز۔
پہلا اوور میچ کا پہلا اوورفاسٹ بالر محمد عامر نے میڈن کروایا۔ کھلاڑی : روہت شرما ، شیکھر دھون