ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرانے کیلئے وفاق واجبات ادا کرے، وزیرخزانہ سندھ

ویب ایڈیٹر:


کراچی: سینئرصوبائی وزیرخزانہ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ٹیکس کی شرح وفاق اور دیگر صوبوں سے کم ہے، وفاقی حکومت 65 ارب روپے کے واجبات ادا کرے تا کہ ہم صوبے کی تمام ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرا سکیں۔


وزیراعلیٰ ہاؤس میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا بجٹ کو سندھ دشمن قرار دے کر ہڑتال کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق اسٹیٹ ٹرانسفرز کی مد میں ساڑھے 22 ارب روپے فراہم کرے تاکہ سندھ حکومت کے بجٹ کا توازن بہتر ہو سکے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ امن و امان کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بجٹ میں بحالی امن کیلئے بڑی رقم مختص کی ہے،صحت، تعلیم، بلدیات اور توانائی کے شعبوں کے لئے بھی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں مراد علی شاہ کا مزید کہناتھا کہ ملک میں توانائی کا بحران ہے، سندھ حکومت نے نوری آباد میں 100میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگایا تھا جو کہ تیاری کے مراحل میں ہے، لیکن حیسکو بجلی خریدنے کےلئے تیار نہیں، نیشنل گرڈ کراچی کو فراہمی کے لئے ٹرانسمیشن لائن دینے کے لئے بھی راضی نہیں، لیکن سندھ حکومت کی جانب سے بنائی گئی ٹرانسمیشن کمپنی کے ذریعے کے الیکٹرک کو 100میگا واٹ بجلی فراہم کرینگے۔سماء

sind

TAX

development

FUNDS

wardens

mqm strike

Tabool ads will show in this div