بڑے ٹاکرے سے پہلے برمنھگم کی سڑکوں پرشائقین آمنے سامنے
ایجبسٹن: پاک بھارت میچ سے پہلے برمنگھم کی سڑکوں پر پاکستانی اور بھارتی شائقین آمنے سامنے آگئے۔ روایتی حریفوں میں میں نعروں کا زبردست مقابلہ ہوا۔ چیمپئنزٹرافی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے ٹکراؤ سے پہلے دونوں ممالک کے شائقین برمنگھم کی سڑکوں پر ٹکرا گئے۔ ایجبسٹن کی سڑکوں پر پاکستانی شائقین کا جوش و خروش عروج پرہے۔ پاکستان اور بھارت کے شائقين ميں نعروں کا زبردست مقابلہ ہوا
میچ دیکھنے کیلئے چاچا کرکٹ بھی موجودہیں۔ سماء کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے چاچا کرکٹ نے کہا کہ پاکستانی شائقین بہت پرجوش ہیں۔ ٹیم ماہ رمضان میںمیچ جیت کر عوام کو تحفہ دے گی۔ شائقین نے خوب زوروشور سے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’جیتے گا بھی جیتے گا پاکستان جیتے گا ‘‘ کے نعرے لگائے۔
بھارتی شائقین کا کہنا تھا کہ آج کا میچ بھارت ہی جیتے گا اورہمارے کھلاڑی سنچریاں اسکور کریں گے۔
میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔ سماء