پی ٹی آئی کاجوڈیشل کمیشن کوخط شکست کااعتراف ہے،پرویزرشید

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان تحرک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کو لکھا گیا خط ان کی اپنی شکست کا اعتراف ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن کو خط شکست کا اعتراف ہے، خط اور مطالبہ عمران خان کی شکست کا اعتراف ہے، دعوؤں میں ناکامی پر نئے خطوط لکھنا شروع کر دیئے گئے ہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ کمیشن میں پی ٹی آئی نے آراوز کو بطورگواہ نہیں بلایا، نئے مطالبے میں آراوز کو بلانا یوٹرن بادشاہ کا نیا یوٹرن ہے، انکوائری کمیشن حتمی نتائج کے پہنچنے کے مرحلے پر ہے، مبینہ انتخابی دھاندلی کی سماعت کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے سامنے تحریک انصاف دھاندلی سے متعلق دستاویزات، ثبوت اور گواہ پیش کرنے میں ناکام رہی ہے، اب جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا گیا ہے جس میں ریٹرننگ افسران کو بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے جو عمران خان کا یوٹرن اور تضاد ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتی ہے اور جوڈیشل کمیشن میں اس کا مطالبہ اس لئے ہے کہ قومی ترقی کے اہداف حاصل نہ کئے جاسکیں تاہم حکومت ایسے کسی بھی عزائم کو کامیاب ہونے نہیں دے گی۔ سماء

ECP

JUDICIAL COMMISSION

PTI

PUNJAB

IMRAN KHAN

IK

federal minister

ELECTION COMMISSION OF PAKISTAN

PERVAIZ RASHEED

PAKISTAN TEHREEK E INSAF

Tabool ads will show in this div