ضرب عضب کےمحاذپرلڑنےوالےاپناآج قوم کےمستقبل پرقربان کررہےہیں،وزیراعظم

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ضرب عضب دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا مظہر ہے، ضرب عضب کے باعث کامیابی سے دہشت گردی کا قلع قمع ہو رہا ہے، وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس محاذ پر لڑنے والے اپنا آج قوم کے مستقبل پر قربان کر رہے ہیں۔

کامیاب آپریشن ضرب عضب کے ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے قوم اور فوج کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا مظہر ہے، جن ماؤں نے اپنے بیٹوں کی قربانی دی ان کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے بھائیوں اور شوہروں کی قربانی دی ان کیلئے دعا گو ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم ضرب عضب کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، ضرب عضب کے باعث کامیابی سے دہشت گردی کا قلع قمع ہو رہا ہے، اس محاذ پر لڑنے والے اپنا آج قوم کے مستقبل پر قربان کر رہے ہیں، قوم ضرب عضب کے جوانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے، جنہوں نے بھائیوں اور شوہروں کی قربانی دی ان کیلئے دعاگو ہوں۔

آپریشن ضرب عضب کا ایک سال قربانیوں کی لازوال مثال ہے، محفوظ اور پرامن بنانے پر پاکستان ہمیشہ اپنے بیٹوں کو شکرگزار رہے گا، ترقی اور خوشحالی کے لئے دہشتگردی ختم کرنے پر ہر پاکستانی اپنے جوانوں کا احسان مند ہے۔ سماء

SOLDIERS

ZARBE AZB

CMH

TALIBAN

DG ISPR

north waziristan

Tabool ads will show in this div