ستلج میں پانی کی سطح بلند، بہاولنگر کے کئی دیہات پانی میں ڈوب گئے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
بہاولنگر: بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور بہاولنگر کے کئی دیہات پانی میں ڈوب گئے۔ ادھر بدین کے دیہات سے پانی کا اخراج نہیں ہو سکا لیکن بے گھر ہونے والوں کو امدادی کیمپوں سے بے دخل کرنے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے سے قصور کے بعد بہاولنگر کے کئی دیہات بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں اور سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں بے گھر ہونے والے مکین اپنی مدد آپ کے تحت کشتیوں کے ذریعے جانیں بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں  اور جھونپڑیاں بنا رہے ہیں،، متاثرین شکوہ کرتے ہیں کہ انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔

ادھر بدین کے سیلاب زدہ علاقے اب بھی پانی میں گھرے ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ نے اسکولوں میں قائم امدادی کیمپ ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور لوگوں کو کیمپ خالی کرنے کے لئے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ کئی متاثرین پناہ کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔ بے گھر ہونے والے شکوہ کرتے ہیں کہ ان کے گھر تو پانی میں ڈوبے ہیں وہ کہاں جائیں لیکن پولیس ان پر لاٹھیاں برسا رہی ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے دیہات سے پانی نہیں نکالا جاتا، انہیں سر چھپانے کے لئے جگہ فراہم کی جائے تاکہ ان کی مشکلات کچھ کم ہو سکیں۔ سماء

میں

کی

کے

گئے

plane

yuvraj

woods

cash

monitor

Tabool ads will show in this div