این اے 122، نادرا رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے پر فیصلہ آج ہو گا

ویب ایڈیٹر:


لاہور:قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے مبینہ انتخابی دھاندلی کیس میں نادرا کی عبوری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے پر الیکشن ٹریبونل آج فیصلہ سنائے گا۔

نادرا کی جانب سے جمع کرائی گئی سپلیمنٹری رپورٹ میں غلط اندراج والے شناختی کارڈز کے 97 فیصد ووٹوں کو نادرا نے درست قرار دیاہے۔ تحریک انصاف کے وکلا نے سپلیمنٹری رپورٹ کی مخالفت کی تھی۔

گذشتہ سماعت کے دوران عمران خان اورسردارایاز صادق کے وکلاء نے چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین پرجرح مکمل کی تھی۔ چیئرمین نادرا نے موقف اختیار کیا تھا کہ عبوری رپورٹ فریقین کے اعتراضات پرجمع کرائی گئی۔

فریقین کے دلائل کے بعد الیکشن ٹریبونل نے رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا تھاجو آج سنایا جائے گا۔ سماء

IMRAN KHAN

nadra report

election tribunal

na 122

pti lawyers

sardar ayaz sadiq

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div