ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں ایک بار پھر توسیع
ویب ایڈیٹر:
راولپنڈی:جج کے نہ آنے کے باعث سپر ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت آج نہ ہو سکی۔ ایان علی کوجوڈیشل ریمانڈ میں 29 جون تک توسیع مل گئی۔
ماڈل ایان علی کو سخت سیکورٹی میں کسٹم عدالت میں پیشی کیلئے کچہری پہنچایا گیا لیکن کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کی رخصت کے باعث کیس میں کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔کسٹم جج کی ہدایت پرعدالت کے ریڈر نے سماعت کی نئی تاریخ دے دی۔
عدالت نے ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جون تک توسیع بھی کردی۔کسٹم حکام کی جانب سے ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کے بجائے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی سماعت بھی 29 جون کو ہی ہو گی۔
ڈالر گرل ایان علی جب بھی عدالت آئیں اپنا ایک نیا ہی روپ دکھایا، آج ایان علی نے سیاہ ہڈ اورخاکی رنگ کی جینز میں ملبوس تھیں ساتھ ہی دھوپ سے بچاؤ کیلئے کالے رنگ کا چشمہ بھی پہن رکھا تھا ۔ سماء