بھارت کی شرائط پر مذاکرات نہیں کریں گے، مشیر خارجہ

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد:مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت کی شرائط پرمذاکرات نہیں کریں گے، کشمیر اور پانی کا مسئلہ اٹھائے بغیربھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے کچھ عرصے میں لائن آف کنٹرول پر بہت زیادہ خلاف ورزیاں کی ہیں، پاکستان مخالف بیانات بھی بھارتی سیاسی قیادت کے جنگی ذہن کے عکاس ہیں۔

مشیر خارجہ نے بھارت کو کشیدگی سے پاک تعلقات کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم پُر امید تھے کہ بھارت میں نریندر مودی کے بَرسر اقتدار آنے پر مذاکرات کا سلسلہ بحال ہو جائیگا تاہم یہ بھی واضح کر دیا کہ بھارت کی شرائط پر مذاکرات نہیں کریں گے۔

سرتاج عزیز نے عالمی برادری سے بھارتی وزیراعظم کے پاکستان توڑنے سے متعلق بیان کانوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت کےبیانات کےپیچھےکچھ اورسوچ کارفرماہے۔ نریندرمودی نے پاکستان مخالف نعرےلگاکرانتخاب جیتا اور کشمیرکاالیکشن بھی پاکستان مخالف بیانات دےکرلڑاگیا۔


سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (China-Pak Economic Corridor) کے منصوبے کو کوئی خطرہ نہیں ۔ ان کامزید  کہنا تھا  کہ  روہنگیا مسلمانوں کو ان کے جائز حقوق ملنے چاہیئں ۔ سماء

working boundary

kashmir issue

sartaj aziz

adviser to pm

water issue

rohingya muslims

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div