رینجرزنااہل ہےیامافیاکیساتھ ملوث ہے،تحقیقات ہونی چاہئیں،فرحت اللہ بابر

ویب ایڈیٹر :


اسلام آباد : گزشتہ ہفتے ڈی جی رینجرز کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینیٹ میں تحریک التواء پیش کردی۔

سینیٹ کا اجلاس میاں رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں گزشتہ ہفتے ڈی جی رینجرز کی جانب سے کراچی میں قبضہ مافیا سمیت دیگر جرائم میں سیاسی لیڈرز، جماعتوں اور بااثر افراد کے ملوث ہونے سے متعلق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے تحریک التواء پیش کی گئی، جسے بحث کیلئے منظور کرلیا گیا، تحریک التواء پر بحث بدھ کے روز سے شروع کی جائے گی۔

اس موقع پر سینیٹر فرحت اللہ خان بابر کا کہنا تھا کہ دو سال بعد رینجرز کہہ رہی ہے کہ کراچی میں 230 ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے، یعنی دیگر الفاظ میں یہ کہا جا رہا ہے کہ رینجرز اعتراف کر رہی ہے کہ ہو کراچی میں ناکام ہوگئے ہیں۔

فرحت اللہ بابر کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز کی جانب سے پیش کی گئی ایپکس کمیٹی میں بریفنگ اور رپورٹ دراصل ان کا اعتراف ہے کہ رینجرز اپنی ناکامی قبول کر رہے ہیں، انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز نااہل ہے یا مافیا کیساتھ ملوث ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ سماء

SENATE

PUNJAB

LAND MAFIA

LYARI

Senator

dg rangers

criminals

PAKISTAM

FARHAT ULLAH BABAR

GANG WAR

Tabool ads will show in this div