پاک بھارت پریکٹس سیشن؛برمنگھم میں ہائی الرٹ

ct practice

لندن: چیمپئنز ٹرافی کے لیے برمنگھم میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔  کھلاڑیوں کو خصوصی بس کے ذریعے گراؤنڈ پہنچایا گیا جبکہ پاک بھارت میچ کے پریکٹس سیشن کے دوران پولیس اہلکار تعینات رہے ۔ چیمپئنز ٹرافی کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران برمنگھم میں ہائی الرٹ رہا۔ کھلاڑیوں کو خصوصی بس میں گراؤنڈ لایا گیا۔

کل یعنی 4 مارچ کو چیمپئنزٹرافی کے بڑے مقابلے کیلئے بھی سخت سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے دوران پریکٹس سیشن کے دوران پولیس اہلکار تعینات رہے۔عوام کو حکومت نے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

چار جون کو پاک بھارت میچ کے دوران ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سخت کوڈ جاری کر دیا گیا۔ مانچسٹر دھماکوں کے بعد آئی سی سی نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ سماء

high security

Champions Trophy 2017

CT 2017

Tabool ads will show in this div