نیڈ فور اسپیڈ کا نیا گیم دھوم مچانے کو تیار
لندن : تیز گاڑیاں دوڑانے کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری آگئی، نئے ویڈیو گیم نیڈ فور اسپیڈ کا نیا ورژن ریلیز کیلئے تیار ہوگیا، نئے گیم نیڈ فور اسپیڈ پے بیک کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
تیز رفتار گاڑیوں کا جال اور ریس کا کھیل، جہاں دنیا بھر کی سڑکوں پر آپ ہیں اور آپ کی گاڑی، بس کھلاڑیوں کو سیلیکٹ کریں جن کے ہر میں دیگر حریف ریسر سے مقابلے ہوں گے، ریگستان، مصروف شاہراوں ، بلند بالا پہاڑوں، برف کے میدانوں، زیر زمین راستے اس کھیل کا حصہ ہیں۔
نئی کارکردگی اورسیکڑوں نئے کھلاڑیوں کی کسٹمائزیشن کے ساتھ نیڈ فور اسپیڈ کا نیا گیم دھوم مچانے کو تیار ہے۔ اس بار نئے سرکٹ کے ساتھ، جہاں درجن سے زائد نئی گاڑیوں اور سیکڑوں بڑی کمپنیوں کے نام موجود ہیں۔ اس گیم کو کمپیوٹر، پلے اسٹیشن فور اور ایکس باکس ون میں کھیلا جاسکے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معروف ویڈیو گیم نیڈ فور اسپیڈ کا نیا ورژن پے بیک کی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں، دنیا بھر میں اس کا نیا گیم دس نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ مزيد ايڈونچر اور بہترين مناظر پر مشتمل تھري ڈي گيم پلے بيک کا ٹريلر جاري کرديا گيا ہے۔ سماء