جہانگیر ترین کوپارٹی سے نکالنے پر کپتان جسٹس وجیہہ پر برہم

لاہور: سونامی کے اندر سونامی کی لہریں پیدا ہونے لگیں۔ تحریک انصاف کے الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور نادر لغاری کو پارٹی سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

 

تحریک انصاف کے الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے جہانگیر ترین اور نادر لغاری کو دوبارہ پارٹی میں لینے پر پابندی لگادی۔

 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور علیم خان کی رکنیت بھی منسوخ کردی گئی۔

 

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وہ کسی شخص کے ذاتی فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر کہا ہے کہ ٹریبونل کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ سینئر رہنماؤں کی تحقیر کرے ۔

 

عمران خان نے پی ٹی آئی الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے فیصلے کو مسترد کردیا ۔ اور کہا ٹریبونل پارٹی میں دوبارہ الیکشن کیلئے قائم کیا گیا تھا تاہم اب وہ تحلیل کیا جا چکا ہے ۔

 

ان کا کہنا تھا الیکشن ٹریبونل کے پاس سینئر رہنماؤں کی تحقیر کا کوئی اختیار نہیں ۔۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

JAHANGIR TAREEN

justice wajih

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div