حسن، حسین ہر دور کے کڑے احتساب سے سرخرو ہو کر نکلے

Jun 02, 2017

635497-maryamnawazsharifwaseemniazphoto-1385134616-151-640x480-770x470-640x395

اسلام آباد: وزيراعظم نواز شريف کي صاحبزادي مريم نواز نے کہا ہے کہ حسن اور حسین اس عظیم انسان کے بیٹے ہیں جو ہر دور کے کڑے احتساب سے سرخرو ہو کر نکلے۔

مريم نواز نے اپنی ٹوئٹ ميں کہا کہ کسی نے کہا تھا احتساب مجھ سے شروع کریں، لیکن احتساب کے لیئے پیش ھونے کے لیئے نوازشریف جیسا دل ھونا چاہیئے۔

مريم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف صاحب نے کہا تھا کہ خود کو اور اپنی فیملی کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں پہلے خود کا احتساب کرایا اور اب بچوں کا احتساب ہو رہا ہے۔

مريم نواز نے کہا کہ حسن اور حسین کھبی سیاست کا حصہ نہیں رہے لیکن جمہوریت کے لیئے ڈکٹیٹر کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کا تمغہ ضرور رکھتے ہیں۔ سماء

MARYAM NAWAZ

hussain nawaz

hassan nawaz

PM daughter