فیصلہ آئے اورچوروں سے جان چھوٹ جائے
عوامي مسلم ليگ کے سربراہ شيخ رشيد احمد نے کہا ہے کہ جسٹس عظمت نے عوام کے دل کی بات کہی ہے،ساري قوم عدليہ کيساتھ کھڑي ہے۔ حکومت ملک ميں خانہ جنگي چاہتي ہے ۔اسلام آباد ميں ميڈيا سے بات کرتے ہوئے شيخ رشيد نے کہا کہ اداروں عدلیہ اور حکومت میں بہت بڑا تناؤ پیدا ہو چکا ہے، چاہتے ہيں انصاف پرمبني فيصلہ آئےاورچوروں سے جان چھوٹ جائے۔