جے آئی ٹی میں پیشی کیلئے حسن نواز پہنچ گئے

Jun 02, 2017

172.16.22.9_07_20170602100020521

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Hasan-Nawaz-Federal-judicial-Academy-Isb-02-06.mp4"][/video]

اسلام آباد : پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے بڑوں کے بعد اب چھوٹے میاں بھی جے آئی ٹی کا سامنا کرنے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے۔

سماء کے مطابق وزیر اعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ پاناما کیس پر مشترکا تحقیقاتی ٹیم نے حسن نواز کو آج پیش ہونے کیلئے سمن جاری کررکھا تھا۔

JIT Meeting 2400 Isb Pkg 31-05

حسن نواز کو دوروز قبل جے آئی ٹی میں پیش ہونا تھا، لیکن طبیعت ناساز ہونے کے باعث وہ پیش نہیں ہو سکے تھے۔ حسن نواز اپنے ساتھ دستاویزات بھی لائیں ہیں، جو ان کے ساتھ آنے والے شخص نے اٹھا رکھی تھیں۔ حسن نواز کا پرسنل سیکیورٹی اسٹاف بھی ان کے ساتھ تھا، تاہم اسے اکیڈمی کے باہر ہی روک لیا گیا۔

حسن نواز اب آج جے آئی ٹی کے سامنے آج اپنا بیان قلم بند کرائیں گے، جے آئی ٹی میں پیشی کےلیے حسن نواز برطانیہ سے پاکستان آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز کو بھی ہفتے کو پیش ہونے کا سمن جاری کر دیا ہے۔ حسین نواز ہفتے کے روز چوتھی مرتبہ جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔

Jit Hussain Nawaz Talk Isb 01-06

حسین نواز گزشتہ روز تیسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، ذرائع کے مطابق حسین نواز نے اثاثوں کی دستاویزات سمیت تمام شواہد جمع کرا دئیے ہیں۔ انہوں نے اپنے کاروبار کی تفصیل اور ٹیکس ریٹرنز بھی جے آئی ٹی کو جمع کرا دیئے ہیں۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ہورہا ہے،جہاں سیکورٹی کےسخت انتظامات کرتے ہوئے پولیس نفری تعینات کردی گئی ہے۔

JIT

MARYAM NAWAZ

Nehal Hashmi

London Flats

panama case

mayfair

hasan nawaz