ٹویٹ کام کرگئی؛بیمارپاکستانی بچے کو بھارتی ویزہ دینے کااعلان
کراچی:بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے ڈھائی سال کے پاکستانی بچے کے علاج کے لیے ویزہ فراہم کرنے کا وعدہ کردیا۔ پاکستانی شہری کین سڈ کے ڈھائی سالہ بیٹے روحان کو دل کا ایک ایسا عارضہ لاحق ہے جس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔ بچے کے والد نےمیڈیکل ویزا کے حصول کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو مخاطب کیا تھا۔
Why my bud suffers for medical treatment!! Any answers Sir Sartaaj Azeez or Ma'am Sushma?? pic.twitter.com/p0MGk0xYBJ
— Ken Sid (@KenSid2) May 24, 2017
پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے پیش نظربچے کے والد نے اپنی بات کو واضح کرنے کے لیے لکھا کہ میرا بیٹا علاج کے لیے کیوں ترسے؟ میڈم سشما اور سرتاج عزیز سر آپ کے پاس کوئی جواب ہے؟۔‘‘
No. The child will not suffer. Pls contact Indian High Commission in Pakistan. We will give the medical visa. pic.twitter.com/4ADWkFV6Ht https://t.co/OLVO3OiYMB — Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) May 31, 2017
سوشل میڈیا کے ذریعے اس درخواست پر سشما سوراج نے ٹویٹ کی کہ بچے کو یہ صورتحال برداشت نہیں کرنا پڑے گی، برائے مہربانی آپ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کریں،ہم میڈیکل ویزا جاری کردیں گے‘‘۔
دل کے عارضے میں مبتلا بچے کے علاج کے لیے بھارتی وزیرخارجہ سے ٹوئٹر پر کی جانے والی اس درخواست نے کئی بھارتی شہریوں کے دل میں بھی انسانیت کا درد جگادیا اور انہوں نے بھی سشما سوراج سے معاملے پر غور کرنے کیلئے کہا۔
It is heartening to see humanity prevailing despite many differences. Thank you all for your efforts. Humanity prevails! God Bless everyone! — Ken Sid (@KenSid2) June 1, 2017
کین سڈ نامی ٹوئٹڑ اکاؤنٹ ہولڈر بچے کے والد نے کہا کہ ’’ بہت خوشی ہوئی کہ اختلافات کے باوجود انسانیت اپنا وجود رکھتی ہے۔ آپ سب کی کوششوں کا شکریہ،خدا سب پر رحم کرے‘‘۔