گرمی کی ہوئی چھٹی،بارشوں نےانٹری دےدی
لاہور: پنجاب والوں پر موسم مہربان ہوگیا۔ کئی شہروں میں بادل برس پڑے۔رم جھم سے گرمی کے ماروں کی موجیں لگ گئیں۔
پنجاب پر بادل مہربان ہوگئے اور خوب برسے۔منڈی بہاؤالدین میں وقفے وقفےسے رم جھم کا سلسلہ جاری رہا توگرمی کی تو جیسے چھٹی ہو گئی۔جہلم میں رات سے شروع ہونے والی بارش،بوندا باندی میں تبدیل ہوگئی۔
اٹک میں بھیگے بھیگے موسم کوبچوں نےخوب انجوائے کیا۔یہاں ہرطرف ہریالی کا راج ہے۔پاکپتن میں برکھارت کو بریک لگ گئی لیکن بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔سیالکوٹ میں کالی گھٹاؤں کا راج ہے اوربادل برسنے کو تیار ہیں۔ سماء