نرسوں کےلیےخوشخبری
کراچی: سندھ حکومت نے نرسوں کو رمضان میں ہی عید کا تحفہ دے دیا۔الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تو نرسیں خوشی سے نہال ہوگئیں۔
سندھ بھر کی نرسوں کا احتجاج رنگ لے آیا۔وزیراعلی نےنرسزالاؤنس میں اضافہ کردیا۔سالانہ یونیفارم الاؤنس کے ساتھ میس الاؤنس بھی بڑھادیاگیا۔گریڈ سولہ کو یونیفارم کی الاؤنس کی مد میں اب چھ سو کے بجائےاکتیس سوروپے ملیں گے۔میس الاؤنس تین سو کے بجائے آٹھ ہزار جبکہ نرسنگ الاؤنس ملے دس ہزارکردیاگیاہے۔
گریڈ سترہ کی نرسوں کا یونیفارم الاؤنس اکیس سو روپے کردیا گیا۔میس الاؤنس ساڑے چھ ہزار اور نرسنگ الاؤنس دس ہزار ملے گا۔الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن فوری طور پرنافذ العمل ہوگا۔ سماء