کابل میں خوفناک دھماکا، ہلاکتیں 80 سے تجاوز، 300 سے زائد زخمی

6a

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/AK-Kabul-Blast-Upd-Pkg-31-05-Ayaz.mp4"][/video]

کابل : افغان دارالحکومت پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، ڈپلومیٹک انکلیو میں کار بم دھماکے میں 80 سے زائد افراد جان سے گئے، دھماکا جرمن سفارتخانے کے قريب ہوا، جس سے آس پاس کے سفارتخانوں کی کھڑکيوں کے شيشے ٹوٹ گئے۔ حکام کے مطابق 300 سے زائد زخمی اسپتال منتقل کر ديے گئے۔

6f

6b

کابل کا ڈپلومیٹک انکلیو ایک بار پھر خوفناک دھماکے سے گونج اٹھا، واٹر ٹینکر میں نصب 2000 کلو بارودی مواد جرمن سفارتخانےکے نزدیک پھٹا، بھارتی، فرانسیسی، برطانوی، جاپانی اور ایرانی سفارتخانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

6g

6c

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں دور دور تک کالے دھوئیں کے بادل پھیل گئے، خوفناک دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد مارے گئے جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے، جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

6e

6

6d

دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، 30 سے زائد گاڑیاں ڈھانچہ بن گئیں، پولیس حکام اور ایجنسیوں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ افغان وزارت صحت نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ سماء

Kabul Blast

german embassy

Tabool ads will show in this div