نہال ہاشمی کا بیان، اپوزیشن رہنماؤں کا سخت اظہار برہمی

May 31, 2017

NIHAL OPP REAX PKG 31-05

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/NIHAL-OPP-REAX-PKG-31-05.mp4"][/video]

کراچی : نہال ہاشمی کے بیان پر اپوزیشن رہنماؤں نے سخت برہمی کا اظہار کیا، اعتزاز احسن بولے نہال ہاشمی کے اندر نواز شریف بولتے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب بڑی قربانی کا وقت قریب آگیا۔

نہال ہاشمی کی عدلیہ اور پاناما تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے ارکان کیخلاف ہرزہ سرائی پر اپوزیشن بھڑک اٹھی، اعتزاز احسن بولے شریف خاندان سے اور توقع بھی کیا ہے؟، نہال ہاشمی کے اندر نواز شریف بولتا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے بیان کو براہ راست دھمکی قرار دے دیا۔  شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چھوٹی موٹی قربانیوں کا وقت گزر گیا، اب بڑی قربانی کا وقت قریب ہے۔

جہانگیر ترین نے صورتحال ملک اور سیاست کیلئے خطرناک قرار دے دی۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ  آئینی اداروں کو دھمکیاں دی گئیں، یہ نہال ہاشمی نہیں کوئی اور بولا ہے۔ سماء

JIT

Aitizaz Ahsan

SHAIKH RASHEED

Panama

Nihal Hashmi

Fawwad Chohadry

Tabool ads will show in this div