آصف زرداری کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے، شیخ رشید

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : شیخ رشید کہتے ہیں مذاکرات کا شہنشاہ پٹنے والا ہے، سابق صدر آصف زرداری کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے۔

سماء سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دھمکی آمیز خطاب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے، مذاکرات کا شہنشاہ پٹنے والا ہے، سندھ حکومت سے بھی باز پرس کی جائے۔

وہ کہتے ہیں کہ آصف زرداری کو نواز شریف کی حمایت نہیں ملے گی، وہ موجودہ صورتحال سے جان چھڑانے کیلئے وکٹ کے دونوں طرف کھیلیں گے، سپورٹ نہ ملنے پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اپوزیشن کی طرف جائیں گے۔ سماء

PTI

NawazSharif

KhwajaAsif

RaheelSharif

AsifZardari

ShaikhRasheed

asif

ArmyChief

Tabool ads will show in this div