آصف زرداری کو فوج کیخلاف بیان زیب نہیں دیتا، خواجہ آصف
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : وزیر دفاع نے سابق صدر کی جانب سے فوج پر تنقید پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کو ایسا بیان زیب نہیں دیتا، انہیں چاہئے کہ سندھ میں اپنی حکومت کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کیخلاف بیان آصف زرداری کو زیب نہیں دیتا، سابق صدر کو چاہئے اپنی پارٹی کی کارکردگی اور سندھ میں اپنی حکومت کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام نے پیپلزپارٹی کو مسائل حل کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے، آصف زرداری سندھ حکومت کے معاملات میں شفافیت لائیں۔ سماء
KhwajaAsif
RaheelSharif
AsifZardari
asif
تبولا
Tabool ads will show in this div