وزیراعظم نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات منسوخ

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات منسوخ ہوگئی، وزیراعظم ہاؤس نے ملاقات کی منسوخی کی تصدیق کردی۔

پی ایم ہاؤس ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات سے معذرت کرلی، دونوں رہنماؤں کے درمیان 3 بجے ملاقات طے تھی تاہم آدھے گھنٹے قبل نامعلوم وجوہات کی بناء پر یہ بیٹھک منسوخ کردی گئی۔

سینیٹر فرحت اللہ بابر نے آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ملاقات منسوخ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں آج ملاقات نہیں ہورہی۔

ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان آج ملاقات طے نہیں تھی، آئندہ ملاقات کیلئے بھی کوئی وقت سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے نواز شریف سے ملاقات کے دوران رینجرز کے اختیارات محدود کرنے کا مطالبہ سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ سندھ حکومت مخالف کردار پر بھی تحفظات کا اظہار اور حکومت گرانے کے نتائج سے آگاہ کرنے کیلئے ہوم ورک کیا تھا۔ سماء

KhwajaAsif

RaheelSharif

AsifZardari

asif

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div