سندھ میں گورنر راج لگانے کا کوئی امکان نہیں، پرویز رشید

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے تمام افواہوں کا دم توڑتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں بتا دیا کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کا کوئی امکان نہیں، اس موقع پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گورنر راج میری یا آپ کی خواہش پر نہیں، قوائد اور آئین کے مطابق ہوگا، زرداری کی تقریر پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو فوج سے متعلق الفاظ کے چناؤ میں احتیار کرنی چاہیئے تھی۔

اسلام آباد میں بک شاپ کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کیلئے یکجہتی کی ضرورت ہے، قومی سلامتی کے ادارے قابل تکریم ہیں، اپیکس کمیٹی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا موزوں فورم ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سینیر سیاست دان ہیں، ان کا احترام کرتا ہوں، فوج کراچی میں حالات کی بہتری کیلئے قربانیاں دے رہی ہے، میڈیا کے ذریعے حساس معاملات پر گفت گو مناسب نہیں، کل کی تقرر کے بعد وزیراعظم کی زرداری سے ملاقات خر کرنا ضروری تھا۔

گورنر راج سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، گورنر راج میری یا آپ کی خواہش پر نہیں لگ سکتا، گورنر راج کیلئے سینیٹ اور اسمبلی سے منظوری لینا پڑھتی ہے، ابھی اس کا کوئی امکان یا فیصلہ نہیں ہوا اور نہ سوال پیدا ہوتا ہے، مودی کے وزیراعظم نواز شریف کو فون سے متعلق پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مودی کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون درست سمت کی جانب پیش رفت ہے۔ سماء

ZARBEAZB

PUNJAB

LYARI

ZARDARI

TALIBAN

RAHEEL

criminals

asif

bahawalnagar

PERVAIZ RASHEED

governor rule

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div