چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہ ہوسکیں،پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا

ویب ایڈیٹر : کراچی : مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد پہلا روزہ بروز جمعہ انیس جون کو ہوگا۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، جب کہ زونل کمیٹیوں کا اجلاس دیگر شہروں میں منعقد کیا گیا، زونل اور مرکرزی اجلاسوں میں محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس اسلام آباد، لاہور ، کوئٹہ، پشاور، ملتان، فیصل آباد، پسنی سمیت ملک بھر سے شہادتیں موصول ہونے سے متعلق رابطہ کیا گیا، تاہم کہیں سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، جس پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے چاند نہ نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے بروز جمعہ انیس جون کو پہلے روزے کا اعلان کیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے باضابطہ اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول ہوئی ہے۔ مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ یکم رمضان المبارک جمعہ کو ہوگا۔ اس سے قبل مفتی منیب الرحمان اور دیگر علما چاند دیکھنے کے لئے بنائے گئے تخت پر کھڑے تھے کہ تخت ان کا بوجھ برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا۔ تخت ٹوٹنے سے مفتی منیب الرحمان اور دیگر علمائے کرام گرتے گرتے بچے۔ اجلاس کے دوران علما کرام اور محکمہ موسمیات کے افسروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ سماء

the body of clerics

Tabool ads will show in this div