پھر ڈیڑھ انچ کی مسجد، پشاور کے پوپلزئی کو چاند نظر آ گیا،

ویب ایڈیٹر : پشاور : پشاور کی مسجد قاسم   علی خان  کے امام پوپلزئی کو ایک بار پھر  حسب روایت چاند نظر آ گیا، جس کے بعد نجی  کمیٹی  نے کل بروز جمعرات پہلے روزے کاا علان کردیا۔ پشاور کے مفتی نے اس سال بھی اپنی روایت برقرار کھی، وہ چاند    جو  ملک کے کسی کونے میں نظر نہ آیا، پشاور کے پوپلزئی کی آنکھوں نے دیکھ لیا، جانے کوئی سی غذا یا بینائی ہے جو ہر سال نہ نظر آنے والا چاند پوپلزئی کو کسی نہ کسی طور نظر آہی جاتا ہے، روایت  کی لاج رکھتے ہوئے  اس دفعہ بھی  وہ  ہی ہوا جس کا ڈر تھا، چاند کے معاملے پر پھر اتفاق نہ ہوسکا اور  پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے امام مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ مفتی پوپلزئی کے مطابق مسجد  قاسم علی خان  میں ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں 10شہادتیں موصول ہوئیں،  دس افراد مختلف علاقوں سے شہادتیں لے کر مسجد پہنچے،  اور  مفتی شہاب الدین پوپلزئی  نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ جس کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا میں بروز جمعرات پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت کے بیان کے مطابق صوبے کی سطح پر روزہ وفاق کے اعلان کردہ تاریخ  پر رکھا جائے گا، کے پی کے وزیر کے مطابق صوبے میں روزہ مرکزی  رویت ہلال کمیٹی  کے اعلان کے مطابق رکھا جائے گا۔

the body of clerics

popalzai

Tabool ads will show in this div