آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

May 30, 2017

1  راولپنڈی : ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردوں کا بھاری اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا، کارروائیاں جنوبی و شمالی وزیرستان، سوات، اور نیہاگ درہ میں کی گئی ہیں۔

1a

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے دوران فورسز نے جنوبی و شمالی وزیرستان، سوات اور نیہاگ درہ میں آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کا گولہ بارود اور اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرلی گئی۔

1b

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ برآمد ہونیوالے اسلحہ میں چھوٹی مشین گنز، اینٹی ایئر کرافٹ گن، رائفلز، پستول، بارودی سرنگیں، ڈیٹو نیٹرز اور دھماکا خیز مواد شامل ہے۔ سماء

RuF

Raddul Fassad

Tabool ads will show in this div