شریف خاندان جے آئی ٹی پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے

Atizaz Ahsan Sot 29-05

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Atizaz-Ahsan-Sot-29-05.mp4"][/video]

اسلام آباد : بیرسٹر اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ شریف خاندان نے اعتراض کی درخواست جے آئی ٹی ممبران پر دباؤ ڈالنے کیلئے دی تھی، جانتے تھے کہ سپریم کورٹ درخواست نہیں مانے گی، حسین نواز خود کو شہزادہ سمجھتے ہیں، کونسی تفتیش میں سوالنامہ دیا جاتا ہے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف خاندان پاناما تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے، ممبران پر اعتراض کی درخواست دباؤ کیلئے تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ حسین نواز کو علم تھا سپریم کورٹ جے آئی ٹی ارکان پر اعتراض کی درخواست نہیں مانے گی، جے آئی ٹی میں وکیل کو بٹھانا غیرقانونی ہے، یہ خود کو شہزادے سمجھتے ہیں، کونسی تفتیش میں سوالنامہ دیا جاتا ہے۔ سماء

JIT

Aitizaz Ahsan

Nadeem Malik Live

SCP

hussain nawaz

Panama

Tabool ads will show in this div