شیخ رشید کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

2

اسلام آباد : حنیف عباسی نے ساکھ کو نقصان پہنچانے پر شیخ رشید کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔ ن لیگی رہنماء نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سے فوری معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنماء حنیف عباسی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 10 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید نے تقریر کے دوران ہتک آمیز زبان استعمال کی۔

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے غلط بیانات سے ان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا، اے ایم ایل سربراہ 10 ارب روپے کا ہرجانہ 14 روز میں ادا کریں یا اپنے الزامات پر معافی مانگیں۔ سماء

SHAIKH RASHEED

Panama

Ephedrine Case

Tabool ads will show in this div