اشنا شاہ کی اداکاروں کی منافقت پر کڑی تنقید

May 29, 2017

1

کراچی : پاکستانی ٹی وی اداکارہ اشنا شاہ رمضان ٹرانسمیشنز کے دوران ساتھی اداکاروں کی منافقت پر پھٹ پڑیں، کہتی ہیں کہ بے شرم لوگ اپنے ذاتی مفادات کیلئے اسلام کو بدنام کررہے ہیں۔

اپنے فیس بک اسٹیٹس میں پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اشنا شاہ ساتھی اداکاروں پر کڑی تنقید کی، کہتی ہیں کہ عام حالات میں کچھ لوگوں کا رویہ توہین آمیز اور متکبرانہ ہوتا ہے لیکن مبارک مہینے رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی وہ معزز نظر آنے کیلئے اپنا رویہ اور انداز تبدیل کرلیتے ہیں۔

انہوں نے ڈائریکٹرز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، بولیں کہ مجھ پر تنقید کرنے اور کام نہ دینے والے میرے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کرتے ہیں، مجھے بدنام کرنے کیلئے سچ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے۔

اشنا نے ساتھی اداکاراؤں کو پیغام دیا کہ وہ اپنے جھوٹ، بدنیتی پر مبنی گپ شپ، ظلم اور آگے بڑھنے کیلئے خود کو بیچنے کی طرف واپس چلی جائیں گی۔

ٹی وی اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ خود مکمل انسان نہیں، نہ ہی پورے روزے رکھتی ہیں اور نہ ہی رات میں عبادت کرتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ منافق بھی نہیں ہیں، اور نہ ہی میں شہرت اور پیسے کیلئے ایسا دکھاوا کرکے اسلام کو بدنام اور اپنے عقیدے پر مضبوطی سے قائم روزے رکھنے والے لاکھوں لوگوں کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتی۔ سماء

 

انٹرٹینمنٹ

ACTRESS

Ushna Shah

Ramazan Tansmissions

Hypocrisy

Tabool ads will show in this div