قمر زمان کائرہ زرداری کی حمایت میں نکل آئے

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ آصف علی زرداری کی صفائی دینے میدان میں آگئے، انہوں نے بلاول بھٹو کے جلد الیکشن لڑنے کا عندیہ دیا اور میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

آصف زرداری کی گرم تقریر کی تپش ٹھنڈی کرنے کی کوشش، قمر زمان کائرہ کی بیچ بچاؤ پریس کانفرنس، کہتے ہیں زرداری صاحب نے صرف اداروں کو اپنی حدود میں رہنے کا کہا، پیپلزپارٹی نے تو بھٹو کی شہادت پر بھی فوج کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا تھا۔

آصف علی زرداری کی صفائی دینے کے بعد کائرہ نے پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو کے جلد انتخابی میدان میں اترنے کا اشارہ بھی دیا۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا گیا، اداروں کو میڈیا کے ذریعے گفتگو نہیں کرنی چاہئے، پی پی پی کے اداروں کے ساتھ تصادم کی کوششیں کرنے والے اپنا ماضی یاد کریں۔ سماء

RaheelSharif

AsifZardari

QamarZaman Kaira

Tabool ads will show in this div