رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں بارشوں کی پیشگوئی

اسٹاف رپورٹ

لاہور : قدرت بھی روزہ داروں پر مہربان ہوگئی، محکمہ موسميات نے رمضان کے پہلے عشرے ميں 3 سے 4 بارشوں کی پيشگوئی کردی۔

محکمہ موسميات کی ايڈوائزری کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام سے بالائی پنجاب، ہزارہ ڈويژن، زيريں سندھ اور کشمير ميں پری مون سون بارشيں شروع ہونے کا امکان ہے، ہفتے سے جمعرات تک لاہور سميت بالائی پنجاب ميں تيز ہواؤں کے ساتھ بارشيں ہوں گي۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ ہزارہ ڈويژن اور کشمير بھی بارشوں کی توقع ہے، اتوار سے بدھ کے دوران پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن میں  بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات پیر سے جمعرات کے دوران ڈی آئی خان، ژوب، سبی، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر بارشيں ہوسکتی ہيں۔ سماء

MetOffice

Tabool ads will show in this div